اسلام آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہا پاکستان مسلم لیگ کے سنیر نائب صدر اور وفاقی وزیر چودھری سالک حسین پر مسلسل تنقید کسی صورت قبول نہیں، پوری پارٹی انکے ساتھ کھڑی ہے،مسلم لیگ کی ایگزیکٹو کونسل نے چوہدری سالک حسین پر مکمل اعتماد اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاوس اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ پارٹی کے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،