صدر، کاہنہ، سول لائنز، کینٹ اور اقبال ٹائون کے علاقوں میں علیحدہ علیحدہ کارروائیاں،منشیات فروشی میں ملوث آصف، محسن فرید، فاروق، رمضان ڈوگر اور وسیم مارے گئے
لاہور (کرائم رپورٹر)سی سی ڈی لاہور کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 6 ملزمان ہلاک ہوگئے ذرائع پولیس کے مطابق صدر، کاہنہ، سول لائنز، کینٹ اور اقبال ٹائون کے علاقوں میں علیحدہ علیحدہ کارروائیاں کی گئیں۔ہلاک ہونے والوں میں آصف، محسن فرید، فاروق، رمضان ڈوگر اور وسیم شامل ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلوں کے دوران ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے تمام ہلاک ملزمان منشیات فروشی میں ملوث تھے اور مختلف مقدمات میں مطلوب تھیجاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔