35 سالہ نامعلوم نشئی کی نعش بر آمد

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) مزدورپلی کے قریب بند روڈ پر 35 سالہ نامعلوم نشئی کی نعش بر آمد ہوئی۔پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد لاوارث قرار دے دیا اور اسے تدفین کے لیے ایدھی سنٹر کے حوالے کر دیا۔ بعد ازاں، شہر خموشاں ویلفیئر سوسائٹی ساہیوال نے نعش کو ماہی شاہ قبرستان میں سپرد خاک کیا۔