سندھ ہائیکورٹ: کاروکاری کے الزام میں قتل نوجوان کی نعش ڈھونڈنے کیلئے کمیٹی بنانے کا حکم

 کراچی(آئی این پی)سندھ ہائیکورٹ نے لاڑکانہ میں کاروکاری کے الزام میں قتل علی احمد بروہی کی نعش ڈھونڈنے کیلئے کمیٹی بنانے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ میں کاروکاری کے الزام میں لاڑکانہ کے علی احمد بروہی کے قتل اور نعش نہر میں بہانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ ڈی ایس پی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے کر نوجوان کی نعش کی بازیابی یقینی بنائی جائے، نعش ملنے پر انویسٹی گیشن کمیٹی ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرائے۔