نہر ایل بی ڈی سی کنارے نامعلوم عورت کی نعش بر آمد

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) نہر ایل بی ڈی سی کے جنوبی کنارے جھال کے قریب ایک نامعلوم عورت کی برہنہ نعش بر آمد ہوئی، جس کے گلے میں رسی بندھی ہوئی تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان نے جرم چھپانے کے لیے عورت کو گلا دبا کر قتل کیا اور نعش نہر میں پھینک دی۔پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ تھانہ غلہ منڈی پولیس نے سب انسپکٹر محمد انس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔