پاکپتن (خصوصی رپورٹ) پاکپتن میں پیر غنی پل کے قریب نہر میں ڈوبنے والے 78 سالہ بزرگ کی لاش دوسرے روز بر آمد کر لی گئی۔ نہر کے قریب بزرگ شہری کے کپڑے اور جوتے ملنے کے بعد اسکے نہر میں ڈوبنے کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا جس پر ریسکیو کی ٹیم نے سرچ آپریشن شروع کر دیا تھا۔ 15 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد دوسرے روز جائے وقوعہ سے تقریباً 4 کلومیٹر کے فاصلے پر 78 سالہ محمد امیر ولد اسماعیل کی لاش نہر سے نکال لی گئی۔ کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔