خاتون سمیت 9منشیات فروش گرفتار

 نصیر آباد ،ریس کورس، گڑھی شاہو، فیصل ٹا ئون ، گجر پورہ ، باٹا پور سے منشیات فروش پکڑے گئے،4 کلو چرس ،22 بوتل شراب بر آمد
لاہور(کرائم رپورٹر)نصیر آباد پولیس نے لاہور میں منشیات کی ترسیل ناکام بنا کرڈیلر گرفتار کرلیا۔ نواز شریف کالونی ریلوے لائنز کے قریب منشیات سپلائی کرتے ہوئے ملزم لیاقت سے 4 کلو 160 گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم منڈی بہا ئوالدین سے لاہور سمیت دیگر اضلاع میں منشیات سپلائی کرتا تھا۔ادھر ڈولفن سکواڈ نے سنیپ چیکنگ کے دوران ریس کورس، گڑھی شاہو، فیصل ٹا ئون کے علاقوں سے 7 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 22 بوتلیں شراب بر آمدکر کے متعلقہ تھانوں کی پولیس کے حوالے کردیا۔علاوہ ازیں گجر پورہ پولیس نے نوجوان نسل کو آئس کا عادی بنانے والی ریکارڈ یافتہ ملزمہ حنیفہ بی بی کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی 1 کلو 320 گرام آئس بر آمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔ باٹا پور پولیس ٹی نے دوران چیکنگ منشیات فروش شاہد کو گرفتار کر کے اس سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس بر آمدکر لی۔