لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او گڑھی شاہو سہیل احمد کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے دو منچلے ون ویلرز کو گرفتار کر لیاترجمان پولیس کے مطابق ملزمان علی حسن اور زین کو علامہ اقبال روڈ سے گرفتار کیا گیاایس پی سول لائنز نے بتایا کہ گرفتار نوجوان ون ویلنگ کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے تھیویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری فوری عمل میں لائی گئی۔پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔