ون ویلرز کیخلاف کریک ڈائون، 12 منچلے گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)رنگ روڈپولیس کی جانب سے ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون میں 12 ون ویلرز کوگرفتار کر لیاگیا۔ پولیس کے مطابق رنگ روڈمین کیریج وے پرون ویلنگ کی کوشش کرنے والے12منچلوں کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے ون ویلرزپرمقدمات درج کرکے انہیں حوالات منتقل کردیا گیا ہے۔رنگ روڈمین کیریج وے اورسروس لین پرون ویلنگ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔