اقبال ٹاؤن،4 منچلے گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 اوباش منچلے ملزمان کو گرفتار کرلیا ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزمان کینال روڈ پر موٹر سائیکل ریسنگ اور ون ویلنگ کے کرتب کرتے تھیملزمان ریسنگ، ون ویلنگ کے ساتھ عوام الناس کو گندے فحش اشارے بھی کرتے تھیملزمان کو ویڈیو میں موٹرسائیکلوں پر غیر مناسب حرکات کرتے دیکھا جا سکتا ہیملزمان کو سوشل میڈیا پر غیر ضروری ویڈیو سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیاملزمان عبدالرحمن، شاہ زیب، فہد اور اقبال حسن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات جاری ہیملزمان کا یہ عمل شہریوں کے لئے بے حد خطرے کا سبب تھا۔