اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) اوکاڑہ میں یوم آزادی پر خطرناک ون ویلنگ کرنے والے 5 منچلے گرفتار،مقدمات درج، پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ پولیس کی کارروائی، یومِ آزادی پر ون ویلنگ کرنے والے 5 نوجوان محمد احمد،محمد عامر علی،بادل مسیح، سجاول اور ایک نامعلوم کوگرفتار کر لیا اور مقدمات درج کئے گئے۔ پولیس کے مطابق نوجوان موٹر سائیکل پر خطرناک کرتب کر رہے تھے۔یومِ آزادی کے موقع پر سڑکوں پر ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاو?ن میں گرفتار ملزمان کو موقع پر حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا عوامی تحفظ کے لیے سڑکوں پر گشت مزید سخت کر دیا گیا، موٹر سائیکل ون ویلنگ حادثات اور جانی نقصان کا باعث بنتی ہے۔