لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور میں ون ویلنگ کے خلاف پولیس کا کریک ڈائون جاری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر ڈیفنس سی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ون ویلنگ کرنے والے چار منچلوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں متین، الیشع، شمرون اور علی رضا شامل ہیں۔ ملزمان شارع عام پر ون ویلنگ کرتے ہوئے شہریوں کے لیے خطرے کا باعث بن رہے تھے۔ ایس پی کینٹ عاطف امیر نے کہا کہ ون ویلنگ کے ذریعے اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو ون ویلنگ جیسے خطرناک کھیل سے دور رکھیں۔