اکتوبر :213 گینگ پکڑے گئے، کروڑوں کا مال مسروقہ برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر)اکتوبر کے مہینے میں شہر میں سرگرم 213 گینگز کے 470 ممبران کو گرفتار کر کے ان کو جیل بھیجا گیا۔ ملزموں نے تفتیش کے دوران 1204 شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی وارداتوں کے مقدمات ٹریس ہوئے۔گرفتار گینگز کے ارکان سے 10کروڑ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ جس میں 469 موٹر سائیکلیں، 1 کار، 14 رکشے، ایک ٹریکٹر، 422 موبائل فونز، سونا اور دیگر قیمتی سامان شامل ہے۔ ملزموں نے تفتیش کے دوران ڈکیتی اور چوری کی 326 وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔ پولیس نے مجرموں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا۔