لاہور(کرائم رپورٹر)گاڑیوں کے پرکشش نمبرز کیلئے ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر ماہ نومبر کے دوران خواہشمند افراد کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ خواہشمند افراد 30 نومبر تک اپنا پسندیدہ نمبر حاصل کرنے کیلئے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ اس سسٹم نے گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کی نیلامی کے عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنا دیا ہے جس سے شہری گھر بیٹھے باآسانی اور شفاف طریقے سے اپنی پسند کے نمبر حاصل کر سکتے ہیں۔