گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کیلئے رجسٹریشن شروع

لاہور(کرائم رپورٹر)گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کیلئے ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر جون کے دوران خواہشمند افراد کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ۔ 30 جون تک اپنا پسندیدہ نمبر حاصل کرنے کیلئے رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا اس جدید نظام کی بدولت شہری گھر بیٹھے آن لائن بولی میں حصہ لے سکتے ہیں۔