نئی پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ ،روزانہ 10 ہزار موٹر سائیکلوں ، 3 ہزار گاڑیوں کے نمبرز جاری :ایڈیشنل ڈی جی
لاہور (کرائم رپورٹر)گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر پر اب مالک کے نام پر نمبر جاری ہونے لگے ہیں جس کے باعث پرکشش نمبر اْونے پونے داموں فروخت ہو رہے ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر محکمہ ایکسائز نے نئی پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز رضوان شیروانی نے بتایا کہ روزانہ تقریباً دس ہزار موٹر سائیکلوں اور تین ہزار گاڑیوں کے نمبرز جاری کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکلوں کی ایک سیریز اور گاڑیوں کی تین سیریز روزانہ مکمل ہو جاتی ہیں جس کے باعث زیادہ سیریز شروع ہونے لگی ہیں۔ایکسائز حکام کے مطابق بار بار پرکشش نمبروں کی نیلامی کے نتیجے میں ای آکشن کے ذریعے ریزرو قیمتیں بھی نچلی سطح تک گر گئی ہیں۔ نئی پالیسی کے نفاذ کے بعد نمبر پلیٹس کے اجرا اور نیلامی کے طریقہ کار میں تبدیلی متوقع ہے۔