گاڑیوں کے پرکشش نمبرز کیلئے ای آکشن ایپ پر رجسٹریشن شروع

لاہور (کرائم رپورٹر)گاڑیوں کے پرکشش نمبرز کے حصول کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ کی محکمہ ایکسائز پنجاب کے اشتراک سے وضع کردہ ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا۔خواہشمند افراد30 اپریل تک اپنا پسندیدہ نمبر حاصل کرنے کیلئے رجسٹریشن کر ا سکتے ہیں۔ پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا اس جدید نظام کی بدولت شہری گھر بیٹھے آن لائن بولی میں حصہ لے سکتے اور اپنی پسند کا نمبر باسانی حاصل کر سکتے ہیں۔