گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کیلئے رجسٹریشن شروع۔

ای آکشن ایپ میں موٹر سائیکل اور موٹر کار کے نمبروں کی نیلامی شامل ، ایجنٹ مافیا کا خاتمہ :فیصل یوسف 
لاہور(کرائم رپورٹر)گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کے حصول کیلئے ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر ماہ جنوری کے دوران رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ۔ خواہشمند افراد 30 جنوری تک ای آکشن کیلئے رجسٹریشن کر ا سکتے ہیں۔ ای آکشن ایپ میں موٹر سائیکل اور موٹر کار کے نمبروں کی نیلامی شامل ہے اور بولی جیتنے والوں کی تفصیلات بھی ای آکشن ایپ پر دیکھی جا سکیں گی۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا ای آکشن نظام کے ذریعے کرپشن اور ایجنٹ مافیا کا خاتمہ کیا گیا ۔