ایشیز سے قبل آسٹریلوی فاسٹ بولرز کو انجری کا خطرہ

ایشیز سے قبل آسٹریلوی فاسٹ بولرز کو انجری کا خطرہ

 ایشیز سیریز سے قبل 2 اہم آسٹریلوی فاسٹ بولرز کو انجری کا سامنا ہے، جن میں جوش ہیزل ووڈ اور شان ایبٹ شامل ہیں۔

 ایشیز سیریز شروع ہونے میں صرف 9 دن باقی ہیں، اور دونوں بولرز کو انجری کے سبب خدشات کا سامنا ہے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق، انہوں نے سڈنی میں شیفلڈ شیلڈ کے ایک میچ کے دوران فٹنس مسائل کا سامنا کیا، جہاں دونوں بولرز کھانے کے وقفے کے بعد فیلڈنگ کے لیے نہیں آئے۔کرکٹ نیوز ساؤتھ ویلز نے تصدیق کی ہے کہ دونوں فاسٹ بولرز کا معائنہ جاری ہے اور ان کی ہیم اسٹرنگ انجری کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔جوش ہیزل ووڈ کا ان فٹ ہونا آسٹریلوی ٹیم کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہو سکتا ہے، اور ممکن ہے کہ برینڈن ڈوجیٹ کو ٹیم میں شامل کیا جائے۔یاد رہے کہ، آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز پہلے ہی کمر کی تکلیف کے سبب پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہیں، جس سے ٹیم کو مزید مشکلات کا سامنا ہے۔