چیمپئینز ٹرافی سے قبل پیٹ کمنز کی انجری سے آسٹریلوی اسکواڈ کی قیادت مشکوک

چیمپئینز ٹرافی سے قبل پیٹ کمنز کی انجری سے آسٹریلوی اسکواڈ کی قیادت مشکوک

چیمپئینز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو کپتان پیٹ کمنز کی انجری کے باعث بڑا دھچکا لگا ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق، آسٹریلوی چیف سلیکٹر جارج بیلی نے انکشاف کیا کہ بارڈرگواسکر ٹرافی کے پانچویں ٹیسٹ میچ میں پیٹ کمنز ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد ان کا سکین کرایا گیا تھا۔پیٹ کمنز اور ان کی اہلیہ نے دنیا میں اپنے دوسرے بچے کا استقبال کرنے کے لیے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے خیمے میں کپتان پیٹ کمنز کی انجری کے باعث ان کی چیمپئینز ٹرافی کے اسکواڈ میں شمولیت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

سلیکٹر جارج بیلی نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتایا کہ پیٹ کمنز فی الحال پیرنٹل چھٹیوں پر ہیں، تاہم انہوں نے اس بات کا حتمی فیصلہ نہیں کیا کہ آیا کمنز چیمپئینز ٹرافی کے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے یا نہیں۔ اس صورتحال نے آسٹریلوی ٹیم کے لئے چیمپئینز ٹرافی کی تیاریوں کو پیچیدہ بنا دیا ہے، کیونکہ ان کی قیادت اور اسکواڈ میں ان کی شمولیت پر ابھی تک واضح صورتحال نہیں ہے۔