ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولرز کو انجری سے بچانے کیلئے خصوصی منصوبہ تشکیل دے دیا ہے، جس کے تحت نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں فاسٹ بولرز پر خصوصی کام جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق مستقبل میں بولرز کو انجریز سے محفوظ رکھنے کیلئے ان کے ایکشن اور تکنیک پر توجہ دی جارہی ہے، جبکہ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید خود فاسٹ بولرز کے ایکشن پر کام کر رہے ہیں۔
فٹنس اور ٹریننگ
فاسٹ بولرز کیلئے فٹنس اور ڈائٹ پلان کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ، بیٹنگ، باؤلنگ اور دیگر اسکلز پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔محمد وسیم جونیئر کی تمام فٹنس ٹیسٹ رپورٹس کلیئر ہیں اور وہ مکمل ٹریننگ میں مصروف ہیں۔ ان کے باؤلنگ ایکشن پر بھی مزید بہتری کیلئے کام جاری ہے۔عامر جمال اور حسنین شاہ بھی این سی اے میں اپنی اسکل ورک پر کام کر رہے ہیں۔
نوجوان بولرز پر فوکس
دراز قد نوجوان فاسٹ بولر عاکف جاوید کے باؤلنگ ایکشن پر بھی خصوصی کام کیا جارہا ہے تاکہ انہیں انجری سے بچایا جا سکے۔
بیٹنگ سکلز پر کام
انڈر-19 کے باصلاحیت بیٹر شاہ زیب خان کی بیٹنگ اسکلز کو بہتر بنانے کیلئے اکیڈمی کوچز کی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس پلان کا مقصد کھلاڑیوں کو فٹ رکھ کر آئندہ بین الاقوامی مقابلوں کیلئے تیار کرنا ہے۔