اقوام متحدہ کا خود کش حملہ کی مذمت، دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کا خود کش حملہ کی مذمت، دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ خود کش حملے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس ہوا، اور انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ دہشتگردی میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور اسلام آباد میں ہونے والی دہشتگردی کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی کچہری کے باہر فتنہ الخوارج کی جانب سے خود کش دھماکہ کیا گیا تھا، جس میں 12 افراد شہید اور 36 زخمی ہوگئے تھے۔ اس واقعے کی عالمی سطح پر بھی مذمت کی گئی ہے، جس میں امریکہ اور چینی سفارتخانوں نے بھی پاکستان میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کی ہے۔