ویب ڈیسک: پاکستان کا بھارت اور افغانستان کے خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد لانے کا فیصلہ
پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت اور افغانستان کے خلاف قرارداد لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی کی ایکسپورٹ کرنے پر بھارت کے خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد لائیں گے۔منیر اکرم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا اگلا قدم اقوام متحدہ میں بھارت کی دہشت گردی میں معاونت کو بے نقاب کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کے خلاف اقوام متحدہ میں کام مزید تیز کیا جائے گا، تاہم بھارت پر پابندیاں لگانے میں اس کے دوست آڑے آجاتے ہیں۔