پنجاب میں سموگ شدت، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر

پنجاب میں سموگ شدت، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر

پنجاب میں سموگ کی شدت برقرار رہی ہے، جس کے سبب شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 364 ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی سطح پر، لاہور اب دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ سب سے زیادہ آلودگی راوی روڈ پر 855، پنجاب یونیورسٹی کے اطراف 804، ماڈل ٹاؤن 682، شالیمار روڈ 674، جی سی یو 674، اور ٹاؤن شپ میں 656 ریکارڈ کی گئی ہے۔فضائی آلودگی کے باعث فضا دھندلی ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے حد نگاہ میں کمی ہوئی ہے۔ شہریوں کو دوران سفر فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت دی گئی ہے۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ سموگ کے اثرات سے بچاؤ کے لیے ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔