دہلی واقعہ نے سب کو دکھی کردیا، اس کے پیچھے کے لوگوں کو بخشا نہیں جائے گا،ہماری ایجنسیاں اس سازش کی تہہ تک جائیں گی
بھارتی سیاسی رہنمائوں اور صحافیوں نے نئی دہلی دھماکے کو حکمران جماعت بی جے پی کا انتخابی فالس فلیگ آپریشن قرار دیدیا
نئی دہلی(آئی این پی )بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کہاہے دہلی واقعہ نے سبھی کو دکھی کردیا، اس کے پیچھے کے لوگوں کو بخشا نہیں جائے گا،ہماری ایجنسیاں اس سازش کی تہہ تک جائیں گی اور تمام ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق بھوٹان کے دو روزہ دورے پر پہنچنے کے موقع پر نریندر مودی نے کہا کہ "بھاری دل سے (یہاں) آیا ہوں، دہلی میں ہونے والے واقعے نے سبھی کے من کو دکھی کیا ہے، میں متاثرہ خاندانوں کا دکھ سمجھتا ہوں، آج پورا ملک ان کیساتھ کھڑا ہے۔ نریندر مودی نے کہا ہے کہ دہلی دھماکے کی سازش کرنے والے بچ نہیں پائیں گے‘دریں اثناء بھارتی پولیس نے نئی دہلی میں سی این جی سلندر دھماکے کے واقعے کو دہشتگردی قرار دیدیا۔رات بھرکی تفتیش کے بعد دہلی پولیس نے سلنڈردھماکے کے واقعہ کو دہشتگردی قراردیدیا‘علاوہ ازیں بھارتی سیاسی رہنمائوں اور صحافیوں نے گزشتہ روز نئی دہلی میں ہونے والے دھماکے کو حکمران جماعت بی جے پی کا انتخابی فالس فلیگ آپریشن قرار دیدیا۔سفاک مودی سرکار کی نئی دہلی دھماکے کو لیکر فالس فلیگ پاکستان مخالف پروپیگنڈا مہم مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔بھارتی صحافی شالنی شکلہ نے کہا کہ جب بھی بی جیپی بحران میں آتی ہے نیا ڈرامہ رچایا جاتا ہے، دہشتگردی یا دھماکے پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا دیا جاتا ہے