فرح آغا، کنول شوزب، صاحبزادہ حامد رضا، شیخ راشد شفیق، رائے مرتضی اقبال اور اسماعیل سیلا کو بھی 10سال قید کا حکم‘16ملزموں کو 3 سال قید سنائی گئی ‘34 ملزم بری
فیصل آباد(آئی این پی )فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملے سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹ میں سابق قائد حزب اختلاف شبلی فراز، پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل سمیت 59 ملزموں کو 10،10 سال قید کی سزا سنادی ہے جبکہ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری اور شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کو بری کردیا ۔پیر کو 9 مئی کو فیصل آباد میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملے کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت(اے ٹی سی) میں ہوئی‘عدالت نے فرح آغا، کنول شوزب، صاحبزادہ حامد رضا، شیخ راشد شفیق، رائے مرتضی اقبال اور اسماعیل سیلا کو بھی 10،10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے شیخ راشد جاوید اور دیگر کارکنوں کو 3،3 سال قید کی سزا سنائی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمے میں 109 ملزمان میں سے 75 کو سزا سنائیں جبکہ تمام ملزمان کو ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی گئیں۔مقدمے مجموعی طور پر 59 پی ٹی آئی رہنماں اور کارکنوں کو 10،10 سال قید کی سزائیں سنائی گئیں جبکہ 16 ملزمان کو 3، 3 سال قید کی سزا سنائی گئیں۔ اس کے علاوہ عدالت نے مقدمے میں 34 ملزموں کو بری کردیا