وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں کا سامان لوٹ لیا

لاہور کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور موبائل چوری
لاہور(کرائم رپورٹر) شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں، گاڑیوں اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لوئر مال میں قاسم سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے، گرین ٹاؤن میں خاور سے 1 لاکھ 20 ہزار، نواب ٹاؤن میں نیامت سے 1 لاکھ 15 ہزار، ٹبی سٹی میں ریاض سے 1 لاکھ 10 ہزار، اور گلشن اقبال میں طاہر سے 1 لاکھ روپے، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ گارڈن ٹاؤن، سندر سے گاڑیاں، جبکہ برکی، کوٹ لکھپت اور نواں کوٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔