اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ)رکشے سے بچتے 2 موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔باپ بیٹی سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ چک نظام دین میں ایک تیز رفتار رکشہ سے تصادم ہونے سے بچتے ہوئے2 موٹر سائیکلیں ٹکرا ئیں جس کے نتیجے میں 50 سالہ رمضان ، اس کی 9 سالہ بیٹی ظاہرہ اور 25 سالہ نوجوان افتخار شدید زخمی ہو گئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری اور سموگ کے باعث پیش آیا۔