ڈی جی خان: 2 موٹرسائیکلیں وین سے ٹکرا گئیں، 3 افراد جاں بحق

لاشیں ہسپتال منتقل، حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے،حادثہ  سخی سرور ٹول پلازا کے قریب پیش آیا:ریسکیو حکام
ڈیرہ غازی خان (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیرہ غازی خان کے نواح میں سخی سرور ٹول پلازا کے قریب ٹریفک حادثے میں  3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔حادثہ 2 تیز رفتار موٹرسائیکلوں کے وین سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔