ٹرک کی ٹکر،رکشہ سواربچی جاں بحق،3افرادزخمی

اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) ٹریفک حادثہ میں 6 سالہ بچی جاں بحق،2 خواتین سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔حادثہ ٹرک اور رکشے میں ہوا،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،ذرائع کے مطابق اوکاڑہ دیپالپور روڈ چک نمبر 40 ڈی کے قریب ٹرک اور رکشہ میں تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 6سالہ بچہ لطیف ولد شریف جاں بحق ہو گیا، جبکہ 25 سالہ حلیمہ 23 سالہ سونیا اور 25 سالہ سونی ولد اشرف شدید زخمی ہو گیا، ریسکیو کی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے،جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔