واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کو اقوام متحدہ میں امریکا کی نائب نمائندہ نامزد کر نے کا اعلان کر دیا۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق ٹیمی بروس جنوری میں ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے محکمہ خارجہ کی ترجمان کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر کی گئی ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے ان کی نامزدگی کا اعلان کیا