یہ رقم امریکہ کے اندر ہی خرچ کرنا ہوگی، اسے بیرون ملک خرچ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،جوہری تنصیبات پر امریکی فوجی حملوں کے بعد ایران بکھر رہا ہے
جبل الفاس پر نظر ہے ،ضرورت پڑی تو حملہ کرسکتے ہیں‘ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی : امریکی صدر کا کنونشن سے خطاب
واشنگٹن(آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی کی صورت میں ہر بالغ امریکی شہری کو 5 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈلاس میں ریپبلکن پارٹی کے وسط مدتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریپبلکن پارٹی ایوان نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو ہر بالغ امریکی شہری کو 5 ہزار ڈالر کا ٹرمپ ڈیویڈنڈ دیا جائے گا۔ٹرمپ کے مطابق یہ رقم امریکا کے اندر ہی خرچ کرنا ہوگی، اسے بیرون ملک خرچ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، انہوں نے کہا ایران کے خلاف جنگ جیت چکے ہیں، جوہری تنصیبات پر امریکی فوجی حملوں کے بعد ایران بکھر رہا ہے‘جبل الفاس پر نظر ہے ،ضرورت پڑی تو حملہ کرسکتے ہیں، ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی