نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت کے نرمل ضلع میں ، آئی ٹی کی طالبہ نے ہاسٹل کے کمرے میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تلنگانہ میں افسوسناک واقعہ اتوار و پیر کی درمیانی رات رونما ہوا، نظام آباد ضلع سے تعلق رکھنے والی سواتی پریا، باسر تریپل آئی ٹی میں پی یو سی (پری یونیورسٹی کورس) کے دوسرے سال کی طالبہ تھی