نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں ذہنی و جسمانی تشدد کا شکار ایک طالب علم نے پریشان آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر ڈالا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیرالہ میں ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے 15 سالہ بیٹے نے سکول میں ریگنگ کی وجہ سے اپنی جان لے لی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے مہیر کو اس کے ہم جماعت طالب علموں نے جسمانی و ذہنی طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے ذلت آمیز حرکتیں کرنے پر مجبور کیا گیا۔ ماں نے انسٹاگرام پر اپنے الزامات کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ریگنگ نے ان کے بیٹے کو خودکشی پر مجبور کیا۔مہیر کی والدہ کے مطابق سکول کے چند طلبا نے نوجوان کی رنگت کا بھی مذاق اڑایا تھا جس کے بعد تنگ آکر طالب علم نے خودکشی کرلی۔