یروشلم (آئی این پی)نہتے فلسطینیوں کو بے دردی سے نشانہ بنانے والے اسرائیلی فوجی ذہنی امراض میں مبتلا ہونے لگے،ایک اور اسرائیلی فوجی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کیمطابق اسرائیلی فوجی اپنے گھر میں خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی ،حالیہ دنوں میں اسرائیلی فوجیوں میں خودکشی کے واقعات میں واضح اضافہ دیکھا گیا،مبینہ طور پر صرف جولائی میں چار دیگر افراد نے خود کشی کی ہے۔