ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیتیں گے، رانا مشہود

 مخالفین جھوٹے نعروں( ن) کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے سامنے کھڑی ہے
 بھارت کو ایسا جواب دیا کہ وہ صدیوں زخم چاٹے گا،کارنرمیٹنگ سے خطاب 
لاہور (آئی این پی )چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہور احمد خاں نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اور ترقیاتی منصوبے مسلم لیگ ن کی پہچان ہیں،آنیوالے ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے  نے این اے 129 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے گلشن راوی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے  کیا ۔رانا مشہود نے کہا کہ این اے 129 کے ضمنی الیکشن میں عوام مسلم لیگ  ن کے ساتھ ہیں ، ضمنی الیکشن میں بھی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، عوام کی طاقت ہی اصل سرمایہ ہے اور وہ ووٹ کے ذریعے ایک بار پھر ضمنی الیکشن جیت کر مسلم لیگ  ن پر اعتماد کا اظہار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ عوامی خدمت کے تسلسل اور ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوام کی توقعات پر ہمیشہ پورا اتری ہے اور آئندہ بھی عوامی ترقی اور استحکام کا یہ سفر جاری رہے گا، عوامی خدمت اور ترقی کے منصوبوں کے ذریعے ہی ملک کو خوشحال بنایا جا سکتا ہے۔رانا مشہود کا مزیدکہنا تھا کہ صحت، تعلیم اور روزگار کے منصوبے آئندہ بھی پارٹی کی اولین ترجیح رہیں گے، سیاست کا مقصد ذاتی مفاد نہیں بلکہ عوامی فلاح ہونا چاہئے، انہوں نے وعدہ کیا کہ این اے 129 کے عوام کو صحت، تعلیم اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کیے جائیں گے۔