حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 378 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل پٹرول 458 روپے 41 پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسے 520 روپے 35 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔عوامی حلقوں نے حکومت کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے تاکہ عوام کو مزید ریلیف مل سکے۔