موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں390افسر پاس آ ئوٹ

 لاہور(کرائم رپورٹر) موٹر وے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں 13 بیسک ریکروٹ کورس کی پاسنگ آ ئوٹ پریڈ منعقد ہوئی جس میں انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری نے پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔ اس موقع پر پاس آ ئوٹ ہونے والے افسران نے اپنی نئی ذمہ داریوں کا حلف اٹھایا جن میں 39 خواتین سمیت 390 افسران شامل تھے۔ آئی جی موٹروے پولیس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہرات کو محفوظ بنانا فورس کی بنیادی ذمہ داری ہے اور افسران ایمانداری، خوش اخلاقی اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ فرائض انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور موٹروے پولیس نے اپنی کارکردگی سے عوام کا اعتماد حاصل کیا ہے۔ کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی مسرور عالم کولاچی نے کہا کہ تربیت کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ شخصیت سازی پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔ تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے جبکہ آئی جی موٹروے پولیس نے شہداء￿  کی یادگار پر پھول رکھ کر ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔