موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آئوٹ پریڈ

47 خواتین سمیت 436 افسروں کی تربیت مکمل،کمانڈنٹ نے معائنہ کیا
لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں 15ویں بیسک ریکروٹ پاسنگ آئوٹ پریڈ کی پروقار تقریب ہوئی، جس میں 436 افسران نے پیشہ ورانہ تربیت مکمل کرلی۔ پاس آئوٹ ہونیوالوں میں 47 خواتین افسر بھی شامل ہیں۔ کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی مسرور عالم کولاچی نے پاسنگ آئوٹ پریڈ کا معائنہ کیا، چا ق و چوبند دستوں نے انہیں سلامی پیش کی۔ ڈی آئی جی نے شہداء￿  کی یادگار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پرمسرور عالم کولاچی نے کہا کہ شاہراہوں کو محفوظ بنانا موٹروے پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال سے محفوظ سفر اور مئوثر پولیسنگ کو مزید فروغ دیا جائے گا۔