پہلے بیچ میں ملٹری پولیس کے 35 جوانوں کو 2 ہفتے کا تربیتی کورس کر ایا گیا
لاہور (کرائم رپورٹر ) محکمہ داخلہ نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔ پنجاب پریزن سٹاف ٹریننگ کالج میں پاکستان آرمی کے جوانوں کی تربیت مکمل ہو گئی۔ پہلے بیچ میں ملٹری پولیس کے 35 جوانوں کو 2 ہفتے کا تربیتی کورس کر ایا گیا۔ سیکرٹری داخلہ نے پریزن سٹاف ٹریننگ کالج کی پیشہ وارانہ صلاحیت کو سراہا ۔ سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل نے اپنے پیغام میں کہا پریزن سٹاف ٹریننگ کالج ساہیوال میں نظم و ضبط اور اسیروں کی اصلاح کیلئے عمدہ تربیت کر ائی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان آرمی (ملٹری پولیس) کے پہلے بیچ کی پاسنگ آ ئوٹ تقریب پریزن سٹاف ٹریننگ کالج ساہیوال میں ہوئی۔ تقریب میں کمانڈنگ آفیسر 36 ایم پی لیفٹیننٹ کرنل عدنان خالد اور ڈپٹی کمانڈنٹ پریزن سٹاف ٹریننگ کالج اصغر علی نے شرکت کی۔ کورس کے شرکا کو اسناد پیش کی گئیں۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ کورس کے شرکا کو پاکستان کی جیلوں کے انتظام اور لاگو قوانین بارے پڑھایا گیا۔