ای پولیس ایپ کی مدد سے 314 مقدمات میں ملوث گروہ پکڑا گیا
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور میں ڈولفن فورس نے جدید ٹیکنالوجی اور ای پولیس ایپ کی مدد سے خطرناک جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی سنیپ چیکنگ اور سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران کی گئی۔گرفتار ملزمان میں طارق، آصف، علی، ابرار، عرفان، قیصر، زبیر، نعیم اور ابرار شامل ہیں۔ ان پر چوری، ڈکیتی، رہزنی، اور جرائم پیشہ گروہوں کی سربراہی جیسے سنگین الزامات ہیں۔ مجموعی طور پر 314 سے زائد مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔ملزمان کو کاہنہ، نواں کوٹ، غازی آباد، نواب ٹاؤن و دیگر تھانوں کے سپرد کر دیا گیا۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے ٹیموں کو کرائم ہاٹ سپاٹس پر ٹارگٹڈ آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔