ڈولفن سکواڈ :نومبر ، 1679 ملزم گرفتار، 36 گینگز کا صفایا

 276 کالز پر شہریوں کو ریسکیو کیا گیا ، آتش بازی ، فائرنگ پر 4 پکڑ لئے 
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن اسکواڈ اور پی آر یو نے ماہِ نومبر کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ایمرجنسی 15 پر موصول ہونے والی 276 کالز پر شہریوں کو فوری ریسکیو کیا گیا جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر تمام کالز کا ریسپانس ٹائم 5 سے 7 منٹ ریکارڈ کیا گیا۔ایس پی ڈولفن اختر نواز کے مطابق نومبر میں ڈولفن اسکواڈ نے 135 اشتہاریوں سمیت 934 عادی ملزمان اور 128 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا، 36 خطرناک ڈکیت گینگز کا خاتمہ کیا گیا جبکہ 1679 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف آپریشن میں 31 پسٹلز اور 8 رائفلز برآمد کی گئیں، 4 ملزمان کو ہوائی فائرنگ اور آتش بازی میں گرفتار کیا گیا۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں 255 بوتلیں شراب، 20 بیئر کین، 6 کلو 735 گرام چرس، 895 گرام آئس اور 500 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن میں 17 ملزمان گرفتار، سٹاپ اینڈ سرچ کارروائیوں میں لاکھوں شہریوں اور 12,62,343 موٹر سائیکلیں چیک کی گئیں۔ ڈولفن اسکواڈ نے 16 چوری شدہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلز برآمد کیں، 322 ون ویلرز گرفتار، اور کمیونٹی پولیسنگ کے تحت 117 شہریوں کو ریسکیو کیا۔ ایس پی اختر نواز نے کہا کہ ڈولفن اسکواڈ اور پی آر یو شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔