لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مئوثر کریک ڈائون جاری ہے۔ چوھنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی رکشہ چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد اصغر، محمد ارشاد اور افضل خان شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ رکشے، ہزاروں روپے نقدی، ناجائز اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کر لیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔