حادثات ،میاں بیوی سمیت 4افراد ہلاک

مختلف ٹریفک حادثات میں موٹرسائیکلوں پرسوار15سالہ حمزہ،23سالہ محمدعلی،رفاقت ،اسکی بیوی چل بسے
شیخوپورہ ،خانقاہ ڈوگراں(خصوصی رپورٹ)مختلف ٹریفک حادثات میں میاں بیوی سمیت 4افرادجاں بحق ہوگئے،لاہور روڈ پر قلعہ ستار شاہ کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل سوار 15 سالہ حمزہ کوکچل دیا جوموقع پرچل بسا، متوفی محنت کش ذوالفقار کا بیٹا بتایا گیا ہے،جبکہ لاہو رروڈ کی آبادی نبی پور ورکاں کے قریب تیزرفتار رکشہ کی موٹرسائیکل کوٹکر سے 23سالہ محمد علی جان کی بازی ہارگیا۔علاوہ ازیں انٹرچینج کے قریب حافظ آباد روڈ پر تیز رفتاربس نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل دیا،جس کینتیجہ میں میاں بیوی دم توڑ گئے،جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا،گوجرانوالہ کا رہائشی رفاقت اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر حافظ آباد جا رہا تھا کہ انٹرچینج پل کے قریب حادثہ پیش آگیا، رفاقت موقع پر چل بسا،جبکہ اس کی بیوی ہسپتال لے جاتے راستے میں دم توڑ گئی۔ پولیس نے میاں بیوی کی لاشیں قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔