کراچی: معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ سیدہ علیزہ سلطان نے سنگل پیرنٹ کے طور پر بچوں کی پرورش کرنے کو ایک مشکل ذمہ داری قرار دیتے ہوئے اس کے چیلنجز پر بات کی۔
ایک حالیہ انٹرویو میں علیزہ نے کہا کہ اکیلے والدین بن کر بچوں کی پرورش کرنا واقعی ایک مشکل کام ہے، جس میں ماں اور باپ دونوں کے کردار ادا کرنے پڑتے ہیں۔ انہوں نے اپنے خاندان کی سپورٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر ان کے خاندان کا ساتھ نہ ہوتا، تو وہ یہ ذمہ داری تنہا نہیں نبھا سکتیں۔علیزہ کا کہنا تھا کہ زندگی بعض اوقات ایسے فیصلے کرنے پر مجبور کر دیتی ہے جو آسان نہیں ہوتے، لیکن بچوں کی بھلائی کے لیے ان تمام مشکل مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا مقصد اپنے بچوں کو ایک محفوظ اور خوشحال مستقبل دینا ہے۔سوشل میڈیا صارفین علیزہ کو ہمت اور حوصلہ دینے کے لیے ان کی تعریف کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ علیزہ سلطان نے فیروز خان پر گھریلو تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے ان سے علیحدگی اختیار کر لی تھی، اور ان کے دو بچے، فاطمہ اور سلطان ہیں، جن کی وہ مل کر پرورش کرتے ہیں۔