علیزہ شاہ کا میک اپ اور انداز سوشل میڈیا پر بحث کا سبب بن گیا

علیزہ شاہ کا میک اپ اور انداز سوشل میڈیا پر بحث کا سبب بن گیا

پاکستانی اداکارہ علیزہ شاہ کا حالیہ میک اپ اور اسٹائل ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تبصروں اور تنقید کی زد میں آ گیا ہے۔

کم عمر میں شہرت پانے والی علیزہ اس وقت ایک نئے ڈرامے میں ایک سادہ گھرانے سے تعلق رکھنے والی میڈیکل اسٹوڈنٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں، لیکن ناظرین کا کہنا ہے کہ ان کا بھاری میک اپ اور اسٹائل کردار سے مطابقت نہیں رکھتا۔  کئی صارفین نے اسے ضرورت سے زیادہ اور غیر فطری قرار دیا، اور مشورہ دیا کہ انہیں سادگی اپنانی چاہیے۔ کچھ نے علیزہ کی موجودہ لک پر تنقید کی اور کہا کہ وہ پہلے سے زیادہ خوبصورت لگتی تھیں۔  علیزہ شاہ سوشل میڈیا پر بھی سرگرم رہتی ہیں اور اکثر عوامی تنقید اور سینئرز کے رویوں پر کھل کر اظہار خیال کرتی نظر آتی ہیں۔