اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے الزام عائد کیا ہے کہ فیروز خان نے بچوں کی مکمل کسٹڈی لینے سے انکار کر دیا ہے۔
علیزے اور فیروز خان کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں: سلطان اور فاطمہ۔ تاہم، جوڑے کے درمیان اختلافات کے بعد 2023 میں طلاق ہو گئی، اور فیروز خان نے 2024 میں اپنی سائیکالوجسٹ ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کر لی۔اس وقت علیزے سلطان اپنی بیٹی فاطمہ کے ساتھ علیحدہ رہائش پذیر ہیں جبکہ بیٹا سلطان اپنے والد کے ساتھ رہ رہا ہے۔ علیزے سلطان نے دونوں بچوں کی مکمل کسٹڈی کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔
علیزے سلطان نے اپنے دعوے میں کہا کہ وہ اپنے بچوں کو زہریلے، غیر صحت مند اور پرتشدد ماحول میں نہیں چھوڑنا چاہتیں کیونکہ اس سے بچوں کی ذہنی نشوونما اور مجموعی رویے پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دو بار کسٹڈی حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن فیروز خان نے انکار کر دیا اور بچوں کو رکھنے پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔فیروز خان کے فین پیج "ایف کے اپ ڈیٹس" کے مطابق، قانونی کارروائی اب اس معاملے میں شروع ہو گئی ہے اور عدالت میں کیس زیر سماعت ہے۔