عائشہ خان کی گھر میں اکیلے موت، پروین اکبر نے والدین کی ذمہ داری پر روشنی ڈالی

عائشہ خان کی گھر میں اکیلے موت، پروین اکبر نے والدین کی ذمہ داری پر روشنی ڈالی

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ پروین اکبر نے اولاد کی تربیت کا ذمہ دار والدین کو ٹھہرا دیا۔

حال ہی میں پروین اکبر نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران میزبان کے سوال پر کہ آیا بڑھاپے میں بچوں پر انحصار کرنا چاہیے، کہا کہ اسلام میں اولاد کی زندگی میں اہمیت رکھی گئی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بعض اوقات اولاد نالائق یا غیر ذمہ دار بھی ہو سکتی ہے، اور ایسے حالات میں والدین کی تربیت پر سوال اٹھتا ہے۔پروین اکبر نے مرحومہ اداکارہ عائشہ خان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ان کی اولاد تھی، لیکن ان کی موت کے بعد ان کی اولاد والدین کے قریب نہیں رہی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اولاد کی اچھی یا بری پرورش میں والدین کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کا بیٹا اس وقت برطانیہ میں ہے اور روزانہ فون کرکے خیریت معلوم کرتا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ والدین کی صحیح تربیت بچوں کے رویے پر اثر انداز ہوتی ہے۔