ترک عسکریت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کی تحلیل پر وزیراعظم شہباز شریف کا خیر مقدم

ترک عسکریت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کی تحلیل پر وزیراعظم شہباز شریف کا خیر مقدم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ دہشت گردی کی تمام شکلوں کے خاتمے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی تحلیل کے ترک حکومت کے اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے ترکیہ میں دہشت گردی کا خاتمہ اور دیرپا امن قائم ہو گا۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ تاریخی اعلان ترک قیادت کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے اور یہ اتحاد، تنظیم نو اور استحکام کی طرف ایک اہم قدم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان اور ان کی قوم کا عزم اس بات کا غماز ہے کہ دونوں ممالک دہشت گردی کی تمام شکلوں کو ختم کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔