منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈا ئون ،عبدالستار عرف کالا موقع پرچل بسا،زخمی پولیس اہلکارہسپتال منتقل
شکرگڑھ (خصوصی رپورٹ)منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈا ئون کے دوران پولیس پارٹی پر فائرنگ۔کانسٹیبل زخمی۔پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک مبینہ منشیات فروش ہلاک،زخمی کانسٹیبل تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل۔شکرگڑھ کے علاقہ کوٹلی میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران مبینہ پولیس مقابلے میں ایک منشیات فروش ہلاک ہو گیا، ڈی پی او نارووال ملک نوید کے مطابق پولیس پارٹی کے پہنچنے پر مبینہ ملزم نے فائرنگ کر دی ،جس کے نتیجے میں اہلکار توقیر شدید ذخمی ہو گیا پولیس کی جوابی فائرنگ سے منشیات فروش عبدالستار عرف کالا موقع پرچل بسا۔زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کی مزید نفری کو مذکورہ علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔ سرچ آپریشن میں مزید منشیات فروشوں کی گرفتاری کا امکان ہے۔